حیدرآباد 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز) میٹرول ریل کی تارناکہ تا ناگول راہداری کو اب سائینس راہداری قرار دیا جائیگا ۔ کہا گیا ہے کہ کولکاتہ میں 5 نومبر سے ہونے والے انٹرنیشنل سائینس فیسٹول کے سلسلہ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر مرکز برائے ڈی این اے ‘ فنگر پرنٹنگ و ڈرائگناسٹکس ڈاکٹر دیباشیش مترا اور آئی آئی سی ٹی پرنسپل سائینسدان رامانوج نارائن نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں بین الاقوامی سائینس فیسٹول کے سلسلہ میں سائینس پر مبنی کئی سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔