حیدرآباد۔22۔ اپریل (سیاست نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے تارناکہ کے علاقہ میں ایک غیر مجاز کالج کے خلاف کارروائی کی ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق اس بات کی شکایت ملی تھی کہ تارناکہ میں گاتک کالج کے نام سے غیر مجاز بورڈ لگایا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حیدرآباد شریمتی جیہ پردا بائی نے علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے تشہیری بورڈس نکالنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر بورڈ سے مزدوری کے بغیر تشہیر کی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔