حیدرآباد: شہر کے علاقہ تارناکہ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک چلتی ہوئی کار میں آگ لگ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ تارناکہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک کار میں دھواں نکلتے ہوئے عوام نے دیکھا اور کچھ ہی دیر میں آگ نے اس کار کو مکمل طورپر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ اس حادثہ کے بعد عوام نے فائر کنٹرول کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا اور کچھ ہی دیر میں ایک فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ کر کار میں لگی آگ کو بجھادیا۔ اس حادثہ کے سبب علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی تھی اور ٹریفک عملہ وہاں پہنچ کر ٹریفک کو بحال کردیا۔