حیدرآباد /30 اپریل (سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران بھی شہرمیں سرقہ کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں ۔ کل معظم جاہی مارکٹ کراچی بیکری میں سرقہ ہوا تھا اور آج تارناکہ میں بار اینڈ رسٹورنٹ سے شراب کی بوتلوں کا سرقہ کرلیا گیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے بموجب سارقین بار میں قفل شکنی کے ذریعہ اندر داخل ہوئے اور 117 شراب کی بوتلوں کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر وہ مقام واردات پہونچ گئے اور کلوز ٹیم کو طلب کرلیا گیا ۔ انسپکٹر راج شیکھر ریڈی نے کہا کہ بار اینڈ رسٹورنٹ کا مالک آج جھاڑوں کو پانی ڈالنے وہاں پہونچنے پر شٹر کا قفل ٹوٹا ہوا پایا ۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمروں سے سارقین کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔