تارکین وطن کارکنان کے رجسٹریشن کام میں تیزی لانے کی ضرورت:سپریم کورٹ

,

   

سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ تارکین وطن کارکنان کے رجسٹریشن کا عمل انتہائی سست ہے اور اس میں تیزی لائی جانی چاہئے تاکہ کووڈ19 کی وبا کے دوران انہیں اسکیموں کا فائدہ دیا جاسکے۔عدالت عظمی نے کہا کہ غیر منظم شعبوں میں کارکنان کے رجسٹریشن کے معاملے پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کاوشوں سے وہ خوش نہیں ہیں۔جسٹس اشوک بھوشن اور ایم آر شاہ کی بنچ نے تارکین وطن اور غیر منظم کارکنان کے رجسٹریشن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسکیموں کے فوائد تب ہی مل سکتے ہیں جب افسران ان کی شناخت کریں اور ان کا اندراج کریں۔بنچ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل بہت سست ہے، ہم غیر منظم شعبوں میں کارکنان کے رجسٹریشن کے معاملے پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کاوشوں سے مطمئن نہیں ہیں۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ مہاجر کارکنان سمیت تمام اہل افراد کو اسکیموں سے فائدہ حاصل ہو اور اس سارے عمل کی نگرانی کی جائے۔