تارکین وطن کو لے جانے والی ویان دیوار سے ٹکرا گئی ، 10 ہلاک

   

انقرہ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) ترک عہدیداروں کے ایک بیان کے مطابق ایک ایسی ویان جس میں درجنوں تارکین وطن سوار تھے اور پولیس چیک پوائنٹ پر روکے جانے کے اشارے کو نظرانداز کرتے ہوئے تیز رفتاری سے آگے بڑھتے ہوئے وہ ایک دیوار سے ٹکرا گئی جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 30 تارکین وطن زخمی ہوئے۔ دریں اثناء گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ میریک مستقر میں چہارشنبہ کو رونما ہوا جو ترکی اور یونان کو جوڑنے والی سرحد سے قریب ہے۔ ڈرائیور ویان پر کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی ایک اسٹور کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ اب تک زخمیوں کی حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ شدید طور پر زخمی ہیں یا معمولی طور ۔اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔