تارکین وطن کی حمایت کرنے والے پادری سے معافی مانگنے کا مطالبہ

   

ٹرمپ کا پہلا نشانہ

واشنگٹن : واشنگٹن میں امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں چرچ کے پادری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے “رحم” کی اپیل کر دی۔ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں پادری نے کہا یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔چرچ کے پادری کا کہنا تھا یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ نہیں ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ممالک میں جنگوں اور خراب حالات کی وجہ سے یہاں ہیں۔تقریب کے اختتام پر پادری نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی سروس کیسی تھی؟ جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ سروس اچھی لگی، یہ سروس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق بشپ نے تقریب میں کہا تھا کہ ٹرمپ تارکین وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں، بشپ نے ٹرمپ سے تارکین وطن سے متعلق اقدامات پر نظرثانی اور رحم کی اپیل کی تھی۔بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں چرچ میں افتتاحی دعائیہ تقریب کی بشپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا افتتاحی دعائیہ تقریب میں بشپ میرے مخالف اور دائیں بازوکے انتہا پسند ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا بشپ کے بات کرنیکا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگیں۔