سیاڈاڈ ہڈالگو 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو نے گوئیٹی مالا کی سرحد پر تقریبا 200 نیشنل گارڈ عملہ کو متعین کردیا ہے تاکہ تارکین وطن کے ایک بڑے قافلہ کو روکا جاسکے جو وسطی امریکی سے امریکہ کی سمت سفر کرنا چاہتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تین ہزار سے زائد افراد کا ایک گروپ گوئیٹی مالا میں داخل ہوچکا ہے ۔ اس میں بیشتر لوگ ہنڈوراس اور ال سلواڈور سے تعلق رکھتے ہیں۔ گئویٹی مالا کے نئے صدر الیجنڈرو گیاماٹی کے بموجب میکسیکو نے اس قافلے کو اپنی سرحد میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے ۔ میکسیکو کی افواج کو یہاں متعین کیا گیا ہے جو ایک زیادہ استعمال کی جانے والی کراسنگ ہے ۔ اس سے قبل میکسیکو کے صدراینڈریس مانیول لوپیز نے اس قافلے کو روکنے چار ہزار ملازمتوں کی پیشکش کی تھی ۔اس پیشکش کے باوجود تارکین وطن کی روانگی اور سفر کا سلسلہ ہنوز جاری بتایا گیا ہے ۔