ممبئی: تارک مہتا الٹا چشمہ میں دیابین عرف دیا بھابھی کے ذریعہ شہرت کی منزلو ں پر پہنچنے والی دشا وکانی اب اس سیریل میں نہیں لوٹے گی۔ ذرائع کے مطابق ان کے واپس نہ ہونے کی وجہ انہوں نے اپنی فیس میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے جسے پروڈیوسرس مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔ دیشا وکانی 2017ء ستمبر میں زچگی کی وجہ سے سیریل سے رخصت حاصل کرلی تھی۔ انہو ں نے ایک لڑکی کو جنم دیا۔ زچگی کے معاملات ختم ہونے کے بعد دشا وکانی دوبارہ سیریل میں لوٹنا چاہتی ہیں۔
او راپنی فیس میں اضافہ کے ساتھ اپنے کام کرنے کا وقت بھی تبدیل کرنا چاہتی تھی۔ ذرائع کے مطابق دشاوکانی عرف دیا بھابھی فی ایپی سوڈ 1.25لاکھ روپے لیتی ہیں۔ انہوں نے اس میں اضافہ کی مانگ کرتے ہوئے فی ایپی سوڈ 1.5لاکھ کامطالبہ کیا۔ جسے پروڈیوسرس نے مسترد کردیا۔بعد ازاں دشاوکانی نے اس سیریل کو الوداع کہہ دیا۔
پروڈیوسرس نے دیا بین کی جگہ ایمی ترویدی کو منتخب کرلیا ہے۔
واض ح رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ چھوٹے پردہ کا انتہائی مقبول سیریل ہے۔ اس سیریل کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ اور اسے ہر عمر کے لوگ دیکھتے ہیں۔