صرف ذمہ داران موجود رہیں گے ۔ جلوس نہیں رہے گا
حیدرآباد۔ پرانے شہر میں تاریخی بی بی کا علم آج یوم عاشور ہ کو نکالا جائیگا تاہم اس بار کورونا تحدیدات کی وجہ سے کوئی جلوس نہیں نکالا جائیگا اور نہ ہی ہجوم جمع ہونے کی اجازت رہے گی ۔ شیعہ برادری کے نمائندوں اور اعلی پولیس عہدیداروں کا ایک اجلاس آج شام منعقد ہوا جس میں پولیس نے اپنے انتظامات سے واقف کروایا اور شیعہ نمائندوں نے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا تیقن دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ بی بی کا علم الاوہ بی بی سے ایک بجے دن نکالا جائیگا اور ڈی سی ایم ویان میں روایتی گذرگاہوں سے ہوتا ہوا مسجد الہی چادر گھاٹ پہونچ کر علم ٹھنڈا کیا جائیگا ۔ ماتمی گروہان و انجمنیں اپنے عاشور خانوں میں ہی ماتم کا نذرانہ پیش کرینگی ۔