حیدرآباد: جنگاؤں ڈسٹرکٹ میں تاریخی شاہ پور قلعہ کا ایک بڑا حصہ جمعرات کو گر گیا۔ اس قلعہ کے حصہ کے گرنے سے اس کے ملبہ سے قلعہ میں متصل تین مکانات کو نقصان پہنچا۔ تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ متصل مکانوں کے مکینوں نے شدید بارش کے بعد اس قلعہ کے شگافوں کے پھیل جانے کے بعد مکانات کا تخلیہ کردیا۔ قلعہ کے گرنے کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ قلعہ شاہ پور کے نام سے مشہور یہ قلعہ جنگاؤں ڈسٹرکٹ کے رگھوناتھ پلی منڈل میں ہے۔ اس قلعہ کو 1960ء میں سردار سروائی پاپنا گوڑ نے تعمیر کروایا تھا جس نے مغل شہنشاہ اورنگ زیب کے انتقال کے بعد 1708ء میں تقریباً 4000 آدمیوں کے ساتھ ورنگل پر حملہ کیا تھا۔