تاریخی معظم جاہی مارکٹ میں آج موسیقی ریز شام ’ گلدستہ ‘

   

حیدرآباد۔ شہر کی تاریخی معظم جاہی مارکٹ میں بروز اتوار 7 مارچ کو 6:30 بجے شام ایک ہندوستانی کلاسیقی موسیقی کی شام ’ گلدستہ ‘ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس تقریب میں نوجوان باصلاحیت ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ وبھا ہیگڈے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگی اور ارنب بھٹا چاریہ ساتھ میں سرود بجائیں گے ۔ پوروا گرو معروف صوفی کلام اور غزلیں پیش کرینگی ۔ موسیقی ریز شام ’ گلدستہ ‘ کا اہتمام ایک ثقافتی تنظیم سر منڈل کی جانب سے کیا۔ پرنسپل سکریٹری برائے حکومت اروند کمار نے بتایا کہ گلدستہ پروگرام آنجہانی بی پی سنگھ سابق ڈائرکٹر وی ایس ٹی انڈسٹریز کو خراج پیش کرنے کیلئے منعقد کیا جا رہا ہے جنہوں نے سارے ملک میں فن اور کلچر کو فروغ دینے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ گذشتہ ہفتے کینسر کی وجہ سے ان کا دہلی میں دیہانت ہوگیا تھا ۔ اس تقریب میں ہندوستانی کلاسیکل سنگر وبھا ہیگڈے فن گائیکی کا مظاہرہ کرینگی ۔ سرود پر ان کا ساتھ ارنب بھٹا چاریہ دینگے اور پوروا گرو معروف صوفی کلام اور غزلیں پیش کرینگی ۔ سر منڈل ایک 52 سالہ قدیم موسیقی تنظیم ہے جسے استاد بڑے غلام علی خان مرحوم نے پروان چڑھایا تھا ۔ اس تنظیم کی جانب سے ملک کے تقریبا تمام ہی بڑے فنکاروں کے پروگرام پیش کئے گئے ہیں اورنوجوان فنکاروں کو بھی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع دیا جاتا ہے ۔