حیدرآباد : /7 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کی مشہور مچھلی کمان کی گچی گرنے پر ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ارشد جو مچھلی کمان کے قریب واقع دوکان میں کام کرتا ہے کمان کی گچی کا تکڑا اس کے پیر پر گرنے سے زخمی ہوگیا ۔ واضح رہے کہ تاریخی مچھلی کمان کی چند ماہ قبل آہک پاشی کی گئی تھی لیکن گزشتہ دو ماہ سے جاری مسلسل بارش کے نتیجہ میں کمان کی گچی بوسیدہ ہوکر آج گرگئی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر جی ایچ ایم سی حکام نے وہاں کا معائنہ کیا ۔ ب