تاریخی مکہ مسجد کی یادگار گھڑی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : (سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد کے تاریخی مکہ مسجد جو ملک کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے ۔ مکہ مسجد میں 10 ہزار افراد کی گنجائش ہیں ۔ مکہ مسجد میں ایک قدیم سوئس ساختہ Favre Leuba گھڑی ہے جو اپنے اصل اجزاء کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ مسجد کے نمائندے قدیر صدیقی نے کہا کہ گھڑی کی دیکھ بھال بڑی ہی احتیاط کے ساتھ کی جارہی ہے جس کی سرویسنگ وحید واچ کمپنی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ گھڑی 1850 کی ہے اور اسے چوتھے نظام نواب ناصر الدولہ کے دور میں نصب کیا گیا تھا ۔ وحید واچ کمپنی کے غلام ربانی نے کہا کہ اس گھڑی کے پرزے آسانی سے دستیاب نہیں تھے اور ہم صرف اصلی پرزے استعمال کرنے کیلئے پر عزم تھے ۔ ہماری ٹیم نے ملک بھر میں اس کے پرزے تلاش کیے ۔ تمام اجزاء کو حاصل کرنے میں ہمیں کئی سال لگ گئے ۔ آخر کار ہم کامیاب ہوئے ۔ آٹھ سال کے وقفے کے بعد فروری 2023 میں اسے دوبارہ بحال کیا ۔ یہ گھڑی ابھی بھی کام کررہی ہے اور اس گھڑی کی اب باقاعدہ طور پر دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔۔ ش