نئی دہلی ۔ 28جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے ) لاکر تاریخی ناانصافی کی اصلاح کی ہے اور پڑوسی ملکوں میں مقیم مذہبی اقلیتوں سے بی جے پی کے قدیم وعدے کی تکمیل بھی ہوئی ہے ۔ سالانہ پرائم منسٹرس این سی سی ریالی 2022سے خطاب میں مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ آزادی چلا آرہا تھا اور بعض خاندان اور سیاسی پارٹیاں اس خطہ کے مسائل کو زندہ رکھے ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں وہاں دہشت گردی پھل پھول رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودی حکومت ملک کے کئی دہے قدیم مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ پاکستان پر تنقید میں وزیراعظم نے کہا کہ پڑوسی ملک تین جنگیں ہار چکا ہے لیکن بدستور ہندوستان کے خلاف بالواسطہ جنگیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔