حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کو محمد قلی قطب شاہ نے 1591 میں تعمیر کیا تھا ۔ اسلامی طرز تعمیر میں بنائی گئی یہ عمارت فارسی فن تعمیر سے بہت زیادہ متاثر ہے ۔ جب حیدرآباد ریاست نظام کی حکمرانی سے آزاد ہوئی اور ہندوستانی یونین میں ضم ہوئی تو بہت سے مسلمانوں نے ہجرت کی ۔ پاکستان جانے والوں نے کراچی کے قریب بہادر آباد میں سکونت اختیار کی ۔ چارمینار کی عمارت سے محبت اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر پاکستان میں 2007 میں چارمینار چورنگی کے نام سے ایک عمارت تعمیر کی گئی ۔ تاریخی عمارت چارمینار کی طرحی چارمینار چورنگی عمارت بنائی گئی جو بہادر آباد کی مصروف گلیوں میں واقع ایک دلکش تاریخی نشان ہے جو حیدرآباد کی مشہور چارمینار عمارت کی یاد تازہ کرتا ہے ۔۔ ش