سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو ایوارڈ کی پیشکشی
حیدرآباد ۔18۔ اکتوبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی سدبھاؤنا یاترا یادگاری کمیٹی کی جانب سے کل 19 اکتوبر کو تاریخی چارمینار کے دامن میں سدبھاؤنا یاترا یادگاری تقریب منعقد ہوگی۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ پارٹی پرچم لہرائیں گے۔ ریاستی وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کو سدبھاؤنا ایوارڈ پیش کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی یہ ایوارڈ پیش کریں گے ۔ تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی ، ریاستی وزراء ڈی سریدھر بابو ، پونم پربھاکر ، سابق ارکان راجیہ سبھا ڈکٹر کے کیشو راؤ ، وی ہنمنت راؤ کے علاوہ دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ پردیش کانگریس کمیٹی انٹلکچول سیل کے صدرنشین اے شیام موہن اور سابق ایم ایل سی بی کملاکر کے مطابق گزشتہ 34 برسوں سے تاریخی چارمینار کے دامن میں سدبھاؤنا تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ ہر سال نمایاں خدمات پر کسی ایک شخصیت کو سدبھاؤنا ایوارڈ پیش کیا جاتا ہے ۔ سابق میں جن شخصیتوں کو ایوارڈس پیش کئے گئے ، ان میں کے روشیا ، ویرپا موئیلی ، غلام نبی آزاد ، عابد حسین ، جسٹس سردار علی خاں، جناب زاہد علی خاں ، محمود بن محمد ، نریندر لوتھر اور پی نرسا ریڈی شامل ہیں۔ 1