حیدرآباد۔/12 جنوری، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی سد بھاؤنا یادگاری کمیٹی کے زیر اہتمام تاریخی چارمینار کے دامن میں کانگریس کی قائد پرینکا گاندھی کی سالگرہ تقریب منائی گئی۔ اس کے علاوہ سوامی ویویکا نند کی 159 ویں یوم پیدائش اور سابق سی ایل پی لیڈر پی جناردھن ریڈی کا 74 واں یوم پیدائش منایا گیا۔ نائب صدر پردیش کانگریس کمیٹی اور یادگاری کمیٹی کے صدر نشین جی نرنجن نے کانگریس پارٹی کا پرچم لہرایا اور غریبوں میں پھل تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے پرینکا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور سیاست میں ان کے تابناک مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوام بالخصوص کمزور طبقات کیلئے پی جناردھن ریڈی کی خدمات کی یاد تازہ کی۔ر
اس موقع پر ٹی راجیش کمار، راجیش والمیکی، موسیٰ قاسم، اوم پرکاش شرما، کرشنا کمار، محمد عابد، محمد اقبال، محمد ندیم، شوکت ، دانش، سشیل اور جی دنیش موجود تھے۔ر