حیدرآباد۔ 9۔ اکتوبر۔ ( یو این آئی) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد نے تاریخی کردار حیات بخشی بیگم پر ورچول ریالٹی ایکپسپیرینس کے ذریعہ 360ڈگری وی آر اینی میشن فلم ٹریلر تیار کی ہے ۔ورچول ریالٹی، عصری ٹکنالوجی ہے جو فلم سازی کیلئے استعمال کی جارہی ہے ۔اس انوکھی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آئی آئی ٹی حیدرآباد نے ورچول ایکسپلوٹری لینڈ اسکیپ تیار ہے جس کے ذریعہ حیدرآباد کے گنبدان قطب شاہی کا احاطہ کیاگیا ہے ۔حیات بخشی بیگم، دکن کے قرون وسطی کے دور کی کافی بااثر خاتون حکمران سمجھی جاتی تھیں۔انہوں نے قطب شاہی خاندان کی تین نسلوں تک اپنا کردار نبھایا۔حیات بخشی بیگم کی کہانی دراصل بااختیار خاتون کی ہے ۔360ڈگری وی آر اینی میشن کے ذریعہ اس کی تیاری کی گئی ہے ۔اس قدم کے بارے میں پروفیسر جان میتھیو صدر شعبہ ڈیزائن آئی آئی ٹی حیدرآباد نے کہاکہ اس پروجیکٹ کو ڈیزائن انوویشن سنٹر آئی آئی ٹی کے تعاون سے تیار کیاگیا ہے جس کا مقصد ہندوستان کی یادگاروں کے بارے میں ویثرول موڈ تیارکرنا ہے ۔یہ اس سلسلہ کی پہلی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فلم کی نمائش ایر پورٹ کے ساتھ ساتھ ڈبلیو ڈی اوکانفرنس کے موقع پر حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں کی جائے گی۔