حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : پرانی حویلی میں سٹی پولیس کمشنر کے سابق دفتر تاریخی کوتوال آفس بلڈنگ میں 14 سال کے ایک وقفہ کے بعد پیر کو یوم جمہوریہ تقریب منعقد ہوئی ۔ سٹی پولیس کمشنر وی سی سجنار نے قومی پرچم ترنگا لہرایا اور مخاطب کیا ۔ چارمینار زون ڈی سی پی کے کرن پربھاکر ، ایڈیشنل ڈی سی پی مجید ، ٹاسک فورس ایڈیشنل ڈی سی پی اے سرینواس راؤ اور مقامی لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل سی پی ( کرائمس ) سرینواسلو ، ایڈیشنل سی پی ( ساوتھ رینج ) تفسیر اقبال ، جوائنٹ سی پی ( ٹریفک ، جوئیل ڈیوس ، جوائنٹ سی پی ( نارتھ رینج ) سویتا ، اور دیگر سینئیر عہدیداروں نے بھی حصہ لیا ۔۔ A