تاریخ بتائے گی کہ غدار کون تھانکولس مادورو کے بیٹے کا سخت ردعمل

   

Ferty9 Clinic

کراکس، 6 جنوری (یو این آئی) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے بیٹے نکولس مادورو گویرا کا امریکہ کی جانب سے والد کی گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے ۔ وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کے بیٹے نکولس مادورو گویرا نے سوشل میڈیا پر جاری غصہ سے بھرے بیان میں کہا کہ تاریخ بتائے گی کہ غدار کون تھا، تاریخ ذمہ دار لوگوں کو بے نقاب کرے گی، ہم دیکھیں گے ۔ گویرا نے کہا کہ وینزئیلا کو کچھ لوگوں نے دھوکہ دیا ہے ، آنے والا وقت ان چہروں کو بے نقاب کرکے انصاف کرے گا، اپنے جذباتی پیغام میں گویرا کا کہنا تھا کہ ہم ٹھیک ہیں، ہم پرسکون ہیں۔ آپ ہمیں سڑکوں پر ان لوگوں کے ساتھ دیکھیں گے ۔ وہ ہمیں کمزور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم عزت و وقار کا پرچم بلند کریں گے ۔