تالاب میں شگاف، کورٹلہ میں 100مکانات زیر آب

   

کمشنر بلدیہ ، تحصیلدار اور دیگر عہدیداروں کا دورہ ، حالات سے نہ گھبرانے مکینوں کو مشورہ

کورٹلہ : حالیہ چند دنوں سے ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے کتھلا پور منڈل پوسانی پیٹ گاؤں کے تالاب میں شگاف پڑجانے سے تالاب کا پانی کورٹلہ کے ندی میں داخل ہوکر قریب کے 100مکانات میں داخل ہونے سے وارڈ نمبر 4 کے مومن پورہ وارڈ نمبر 17 کے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ندی کا پانی مکانات میں داخل ہونے کی اطلاع ملتے ہی محمد صابر علی کونسلر مجلس بلدیہ کورٹلہ و صدر ایم آئی ایم نے مجلس کے کارکنوں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کو پہنچ کر اس کی اطلاع کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کو دی ۔ کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز ، جناب غوث بابا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مٹ پلی ، جناب ستیہ نارائنا تحصیلدار کورٹلہ ، جناب ونود کمار آر ڈی او کورٹلہ ، جناب راج شیکھر راجو سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ، سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ مسٹر مہیش ، وارڈ کونسلرس جناب مظفر احمد سجو ، جناب محمد عبدالرحیم ٹی آر ایس قائد جناب سید فہیم نے مقامات پر پہنچ کر پانی سے متاثرہ مکانات میں موجود افراد اور ان کی اشیاء اور گاڑیوں کو سرکاری اسکول منتقل کروایا اور عوام سے کہا ہ وہ ان حالات سے بالکل نہ گھبرائیں ۔ حالات بہت جلد قابو میں آجائیں گے ۔ اس موقع پر عبدالرحیم ، قیوم ، ذیشان ، اسحاق ، خلیل ، ذاکر کے علاوہ دیگر افراد موجود ہیں ۔