تالاب میں گرنے سے مزدورکی موت

   


حیدرآباد۔/11 ستمبر، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ حیات نگر میں ایک مزدور تالاب میں گرنے کے نتیجہ میں فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ کے رگھوناتھ جس کا تعلق کرناٹک سے ہے روزگار کی تلاش میں شہر منتقل ہوا تھا اور وہ حیات نگر علاقہ میں واقع اے ون بیکری پدا عنبر پیٹ میں کام کرتا تھا۔ 9 ستمبر کو وہ اپنے مکان سے ضروریات سے فارغ ہونے کیلئے باہر گیا تھا اور واپس نہ لوٹنے پر اس کے بھائی نے حیات نگر پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔ تلاش کے دوران کے رگھوناتھ کی نعش پدا عنبرپیٹ آؤٹر رنگ روڈ کے قریب واقع چیک ڈیم تالاب سے برآمد ہوئی۔ اس سلسلہ میں پولیس حیات نگر نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ ب