تالاب کٹہ میں نوجوان کی خودسوزی

   

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ میں ایک نوجوان نے خودسوزی کرلی ۔ بھوانی نگر پولیس کے مطابق 24 سالہ عارف قریشی جو صدیق نگر تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن غلام دستگیر کا بیٹا تھا جو 24 جنوری کو مبینہ طور پر انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس کے مکان میں افراد خاندان کی غیر موجودگی کے موقع پر اس نے خودسوزی کرلی ۔ عارف قریشی کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ عارف قریشی پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔