تامل ناڈو: ضعیف بیوہ خاتون کی جمع پونجی بندروں نے چرالی۔ طلائی زیورات اور نقد رقم چاول کے تھیلے میں رکھے تھے۔ بندروں کی ٹولی وہ تھیلا لے کر فرار

,

   

تھنجا وور(تامل ناڈو): ایک 70 سالہ ضعیف بیوہ خاتون کی جھونپڑی میں سے بندروں کی ایک ٹولی نے اس عورت کی اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی کو لے کر بھاگ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عورت کی جھونپڑی میں نقد رقم، طلائی زیورات اور کھانے پینے کی اشیاء تھیں جسے ان بندروں کے جھنڈ نے لے کر فرار ہوگیا۔انگریزی روزنامہ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق متاثرہ ضعیف خاتون جی سراتھامبل تھنجاوور ضلع کے ویرامن گڈی گاؤں کے کوتھی رائے کوئل علاقہ میں تنہا رہتی ہیں۔

منگل کے روز دوپہر کے وقت وہ اپنے جھونپڑی کے سامنے کپڑے دھورہی تھیں۔ اسی دوران بندروں کا ایک جھنڈ وہاں آپہنچا اور اس بوڑھیا کی جھونپڑی میں گھس گئے اور وہاں موجود موز اور چاول کا ایک تھیلے کو ان بندروں نے اٹھالیا۔ بدقسمتی سے اس بوڑھیا نے چوروں و ڈاکوؤں سے حفاظت کیلئے سونے کے طلائی زیورات اور 25 ہزار روپے نقد رقم اس چاول کے تھیلے میں رکھے تھے، جسے ان بندروں کی ٹولی اٹھالے گئی۔

ان بندروں کے جھنڈ نے قریبی سرکاری پرائمری ہیلت سنٹر کے چھت پر جا بیٹھے اور وہا ں موز اور چاول کھانے لگے۔ مقامی لوگو ں نے بندروں سے وہ چاول کا تھیلا حاصل کرنا چاہا لیکن بندر وہاں سے تھیلا لے کر فرار ہوگئے۔ مقامی لوگو ں نے بتایا کہ سونے کے طلائی زیورات اور نقد رقم اس خاتون نے محنت سے حاصل کئے تھے۔