تانڈور میں آج سے آپریشن اسمائل کا آغاز

   

تانڈور۔31 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یکم جنوری سے پولیس انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں درج گمشدہ بچوں کے معاملات پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ ضلعی پولیس ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام یکم جنوری سے آپریشن اسمائل 11 کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او وقارآباد کانفرنس ہال میں جنوری کے مہینے میں منعقدہ آپریشن اسمائل الیون پروگرام کے تحت متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ یکم جنوری سے 31 جنوری تک ضلع میں عہدیدار، پولیس، لیبر، رضاکار تنظیمیں، چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اور چائلڈ لائین کے نمائندے آپس میں تال میل سے کام کرنے کی ترغیب دی گئی۔ چائلڈ لیبر کے بغیر، چائلڈ لائین کے نمائندوں کو لاپتہ بچوں کے معاملے میں خصوصی توجہ کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیرمین وینکٹیش، پولیس انسپکٹر انجانیلو، انور پاشاہ بی آر بی کوآرڈینٹر کانتا راؤ، ڈبلیو سی ڈی کے اراکین، چائلڈ لائین کے نمائندے، اے ایچ ٹی یو ٹیم کے اراکین، لیبر ڈپارٹمنٹ کے اراکین، آپریشن اسمائل ٹیم کے اراکین اور دیگر نے اس اجلاس میں شرکت کی۔