تانڈور۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تانڈور کے قریب تعلقہ چنچولی ( ضلع گلبرگہ ) کے موضع صلح پیٹ (سرکاری نام یاکاپور ) میں 9 سالہ نابالغ کمسن لڑکی پیر کی شام صلح پیٹ میں اپنے مکان کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اس کا پڑوسی ٹیلر ایلیا عمر 40 سال حالت نشہ میں بہلا پھسلا کر لڑکی کو قریبی کھیت میں لے جاکر عصمت ریزی کی اور گلا دباکر قتل کردیا اور نعش کو قریبی گڑھے میں پھینک دیا اور اپنے مکان واپس آگیا۔ متاثرہ لڑکی رات ہونے کے بعد گھر نہیں آئی تو والدین اور رشتہ دار تلاش میں نکل گئے۔ گھر کے قریب کھیلنے والی لڑکی نے بتایا کہ پڑوسی ٹیلر ایلیا ذکریٰ کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ والدین نے پولیس اسٹیشن صلح پیٹ میں شکایت درج کرائی۔ جس پر فوری ایلیا کو مکان سے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا اور تفتیش کی تو اس نے جرم کا اقبال کرلیا اور شب میں ہی اس نے پولیس کو نعش کے مقام پر لے گیاجہاں لڑکی کی نعش نیم برہنہ حالت میں تھی۔