تاوان کے مسیج میں املا کی غلطی سے قاتل گرفتار

   

لکھنو ۔ اترپردیش میں تاوان کے لئے مسیج میں املا کی غلطی کرنے پر 22 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جس نے اپنے دور کے رشتہ 8 سالہ لڑکے کا قتل کیا تھا ۔ اس شخص نے تاوان کے لئے بھیجے گئے مسیج میں پولیس کی جگہ پولش اور سیتاپور کی جگہ سیتاپر لکھا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور انہیں ’’آئی وانٹ اے پولیس جاب‘ آئی کیان رن فرم ہردوئی ٹو سیتاپور‘‘ لکھنے کا حکم دیا تھا ‘ جس پر ملزم گرفتار ہوگیا ۔