تاوتےطوفان سے لوگوں کو ملی راحت،لیکن ہوئی بھاری تباہی

   

منگل کے بعد پیر کو بھی طوفان تاوتے کا اثر ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں دیکھا گیا بحیرہ عرب میں لوگوں کو بجج / بارج 305Pسے بچانے کا کام بھی دن بھر جاری رہا۔ پیر کےروز دوپہر کو جب طوفان تاوتے ممبئی کے قریب بحیرہ عرب میں گزر رہا تھا ، اس نے بحیرہ عرب میں دو بارجوں کو متاثر کیا جس میں مجموعی طور پر 410 افراد شامل تھے۔ بارج P305 ممبئی ہائی پر پھنس گیا تھا ، جس میں لگ بھگ 273 افراد سوار تھے۔ اسے بچانے کے لئے آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس کولکتہ بھیجا گیا تھا لیکن بارج P305 سمندری طوفان کی وجہ سے ڈوب گیا۔ منگل کی شام تک ، بحریہ نے جہاز میں کک کے طور پر کام کرنے والے رویندر سنگھ سمیت مجموعی طور پر 180 افراد کو بچایا طوفان تاوتے کی وجہ سے ، ممبئی کے مختلف مقامات پر درختوں کی گرنے کی تصاویر سامنے آئیں پچھلے ایک سال میں یہ دوسرا بڑا طوفان ہے ، جس نے ممبئی کو متاثر کیا۔