تاپی گیس پائپ لائن: طالبان کی ترکمانستان کو سکیورٹی کی یقین دہانی

   

کابل : افغانستان کی طالبان حکومت نے عشق آباد کو ترکمانستان۔ افغانستان۔ پاکستان۔ ہندوستان (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کا یقین دلایا ہے۔تاپی منصوبے کی تکمیل کے بعد اقتصادی ترقی کے نئے دروازے کھلنے کی امیدیں ہیں۔ موجودہ دور کے شاہراہ ریشم قرار دیے جانے والے تاپی پروجیکٹ کو ابتدا سے ہی سیاسی، جغرافیائی اور سلامتی کے حوالے سے خطرات جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم ترکمانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تاپی منصوبے کی تکمیل کے عزم پر قائم ہے۔ترکمانستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ اواخر ہفتہ کو ترکمانستان حکومت کے ایک وفد نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ وفد نے دیگر امور کے ساتھ ساتھ تاپی منصوبے کے مستقبل پر بھی بات چیت کی تھی۔ بات چیت کے دوران افغان حکومت نے باہمی پروجیکٹوں پر کام دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 22 ہزار 662 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر ویکسین 2 کروڑ 11 لاکھ 72 ہزار 758 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔