یلاریڈی /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی مستقر پر منڈل پریشد آفس میں منعقدہ سماجی تنقیح کے دوران بدعنوانیوں کا انکشاف کیا گیا ۔ گذشتہ سال انجام دئے قومی ضامن روزگار اسکیم کے کاموں کی ہفتہ بھر تنقیح ٹیم نے معائنہ کیلئے دورہ کرنے پر پتہ چلا کہ منڈل مستقر میں شجرکاری کئے گئے 50 فیصد پودے ضائع ہوگئے ۔ کئی پودوں کی حصار بندی نہیں کی گئی اور کچھ عدم نگہداشت کی وجہ سے ختم ہوگئے ۔ ضامن روزگار اسکیم کے کام عدم پیمائش کرنے کم کام کرکے زائد اجرت دلانے اس کے علاوہ کچھ افراد مزدوروں کو تو کام کرنے کے بعد اجرت نہیں دیتے کچھ مزدوروں کو جاب کارڈس تک نہ دئے گئے ۔ انجام دئے گئے کاموں کی فوٹو کے بنا ہی بلوں کو بنایا گیا ۔ جس پر پی ڈی مسٹر چندرا موہن ریڈی نے سختی سے نوٹ لیتے ہوئے تکنیکل اسسٹنٹ اور فیلڈ اسسٹنٹ سے ایکوری مرکز کی بات کہی ۔ اس موقع پر ضلعی عہدیدار مسٹر بھومیش ایم پی ڈی او شریمتی لکشمی مختلف مواضعات کے سکریٹری اور دوسرے موجود تھے ۔