تاڑوائی منڈل پریشد کے اجلاس کا انعقاد

   

عہدیداران کی لاپرواہی پر عوامی نمائندوں کی شدید برہمی

یلاریڈی /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات کوترقی نہ دینے والے عہدیداروں کی کیا ضرورت ۔ یہ اجلاس میں مواضعات کے مسائل عہدیداروں کے سامنے لائے جارہے ہیں ۔ پھر بھی عہدیداروں کی لاپرواہی و عدم دلچسپی کا سلسلہ جاری ہے کہہ کر منڈل پریشد ارکان ، سرپنچوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ منڈل تاڑوائی منڈل پریشد کا اجلاس صدر روی کی صدارت منعقد کیا گیا ۔ جس میں منڈل کے دیمی کلاں ، کرڈپلی کرشنا جی واڑہ ، چٹیالہ ، ایرہ پہاڑ مواضعات میں برقی مسائل سے عوام گذر رہی کہہ کر سرپنچ بالا چندرم ، پی راجو ، منڈل پریشد رکن جلندھر ریڈی ، راجنا منی کے عہدیداروں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ ان علاقوں میں برقی ستون قدیم و بوسیدہ ہوگئے ہیں ۔ برقی تار بھی نیچے لٹک رہے ہیں ۔ جس سے عوام کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ۔ محکمہ ٹرانسکو سب انجینئیر بھاسکر کو آڑے ہاتھ لیا ۔ چٹیالہ علاقہ میں روزآنہ کئی گھنٹے برقی مسدود رہ رہی ہے ۔ جس سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں کہہ کر ایم پی ٹی سی راجا منی ، سرپنچ کویتا نے اجلاس کو واقف کروایا اور مشن بھاگیرتی کا پانی صحیح طریقہ سے سربراہ نہ کئے جانے کی شکایت کئی مرتبہ کرنے کے بعد بھی اے ای ونود ، بالکشن ، عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہنے پر سرپنچ بالا چندرم ایم پی ٹی سی وینکٹ ریڈی نے الزام لگایا ۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او، راج ویر ، تحصیلدار سنیتا ڈپٹی ایم پی پی نرسملو ، زیڈ پی ٹی سیو راما دیوی اے ایم سی چیرمین سائی ریڈی اے او سریکانت ، حیوانات ڈاکٹر رامچندرم موجود تھے ۔