گروکل اسکول میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر اظہار تشویش
یلاریڈی14؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے علاقہ ایریہ پہاڑ میں موجود جیوتی بھاپولے بوائز گوروکل اسکول کے روبرو اولیائے طلبا ء نے احتجاج منظم کرتے ہوئے سہولتوں لیکر تشویش کا اظہار کیا ۔ اسکول میں طلبا کیلئے ناکافی کمرہ ایک ہی کمرہ میں دو جماعتوں کو چلایا جا رہا ہے ‘جس سے طلباء کو مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اولیائے طلباء نے احتجاج پر اترآ کر غذا کے بارے میں صحیح طریقہ سے سربراہ نہ کرنے کا الزام لگایا ۔ متعلقہ عہدیداروں کو کئی مرتبہ اس طرف توجہ دلانے کے باوجود آج اس مسئلہ کو حل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ اولیائے طلباء اپنے اپنے بچوں کو نکال کر گھر لیجانے کی بات کہے۔ پولیس کو اطلاع ملتے گوروکل اسکول پہنچ کر اولیاء طلباء کو سمجھایا اور ان سے احتجاج ختم کروایا ۔ اقامتی اسکولوں کا آغاز کر کے طلباء کے ساتھ لاپرواہی والا رویہ راست تعلیم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ تمام اقامتی اسکولوں کو بہتر طریقہ سے چلاتے ہوئے طلباء کے روشن مستقبل کی ضمانت دے ۔ ورنہ تعلیم کے نام پر ایک کھلواڑ کہلائے گا ۔ متعلقہ عہدیدار بھی اقامتی اسکولوں کو مکمل طریقہ سے مسائل سے پاک بنائیں کیونکہ ان کی ذمہ داری ہے جس سے یہ لاپرواہی نہیں کرسکتے ۔
