تاڑوائی میں سڑک حادثہ ایک شخص شدید زخمی

   

یلاریڈی ۔ 11 جون۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی مستقر کی شاہراہ پر ٹھہری ٹپر گاڑی کو کار نے آکر ٹکردیدی ، جس پر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منڈل کے کنکل علاقہ سے تعلق رکھنے والا وینکٹ ریڈی ، جناردھن ملکر اپنی کار میں کاماریڈی جارہے تھے ، کام ختم کرکے واپسی کے وقت منڈل تاڑوائی مستقر کی شاہراہ پر کھڑی ہوئی ٹپر گاڑی کو کار نے جاکر ٹکر دیدی جس پر کار کو کافی نقصان ہوا اور اس میں سوار وینکٹ ریڈی شدید طورپر زخمی ہوا ۔ کار چلارہے جناردھن کو جزوی زخم لگے ۔ ان دونوں کو دواخانہ منتقل کیاگیا ۔