تاڑوائی کے بی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت

   

یلاریڈی /3 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے اینڈریل علاقہ سے تعلق رکھنے والے BR’sپارٹی قائدین و ارکان نے بڑی تعداد میں رکن اسمبلی مدن موہن راؤ کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بی آر ایس نوجوان قائدین میں راجو ، رمیش ، شنکر ، گنگیا ، سائیلو ، سنجیلو، لکشمیا ، سنگمیشور ، گنگارام اور منڈل صدر وینکٹ ریڈی ، یوتھ صدر اکھیل راؤ ، راما سوامی ، جلندھر ریڈی ، نارائن ریڈی ، جیون راؤ ، شامل ہیں ۔ حلقہ اسمبلی یلاریڈی کے تمام منڈلوں میں بی آر ایس ارکان نے اپنی پارٹی کو خیرآباد کرتے ہوئے کانگریس کی آغوش میں آرہے ہیں اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔ آنے والے پارلیمانی الیکشن کیلئے کانگریس ابھی سے غیر معمولی مستحکم ہو رہی ہے ۔ حلقہ میں جیسے بی آر ایس کا وجود ہی ختم ہوتا دیکھائی دے رہا ہے ۔

سرپور ٹاون میں ضامن روزگار کاموں کا معائنہ
سر پور ٹاؤن /3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر پور ٹاؤن منڈل مختلف گرام پنچایتوں میں آچلی، چنتا کنٹہ ،بھوپال پٹم میں جاری ضمانت روزگار اسکیم کے تحت ترقیاتی کاموں کا ایم پی ڈی او ستیہ نارائن نے ایم پی او کرشنا مورتی کے ساتھ مل کر مختلف گرام پنچایتوں کے حدود میں جاری ضمانت روزگار کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جاب کارڈ رکھنے والے مزدوروں کو روزگار فراہم کرتے ہوئے روزانہ مزدوروں کی تعداد کم سے کم 200 ہونی چاہئے ۔ اس کے علاوہ اس مہینے سے مزدوروں کی اجرت 300 ہونے پر مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مقامی گرام پنچایت سکریٹریز کو ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گرام پنچایت سکریٹریز شوا ، کرشنا ، مونیکا اور لکشمی بھی موجود تھے۔