حیدرآباد 7 ستمبر (سیاست نیوز) گاؤں کے گیتا کارکنوں نے ثابت کردیا ہے کہ انسان ہی انسان کا دوست ہے۔ خطرے کے وقت انسان خدا کا فرشتہ بن جاتا ہے۔ ہنگامی حالات میں مدد کرنا زندگی کا حتمی مطلب ہے۔ یادادری بھونگیر ضلع کے نارائنا پورم منڈل کے جلگام گاؤں میں ہفتہ کو کونڈوری چندریا، سیندھی کھینچنے کیلئے تاڑ کے جھاڑ پر چڑھ گیا۔ اترتے وقت وہ غلطی سے پھسل کر نیچے گر گیا اور اس کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ آدھے گھنٹہ تک وہ درخت پر ہی لٹکا رہا۔ اس واقعہ کو اس کے دیگر ساتھی کنڈوری یادیا، ٹی استادی اور کرشنیا نے اس کی مدد کے لئے ایک ایک کرکے جھاڑ پر چڑھ گئے اور تقریباً آدھے گھنٹے تک محنت کرتے ہوئے اسے بحفاظت نیچے اُتارنے میں کامیاب ہوئے جس پر گاؤں والوں نے ان کی بہادری پر مبارکباد پیش کی۔ (ش)