تبادلہ سے انکار کرنے والے کنٹراکٹ پروفیسرس کو تنخواہ نہیں ملی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : عثمانیہ یونیورسٹی کے 180 اسسٹنٹ پروفیسرس کو تاحال اس ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ۔ وہ ان 268 اسسٹنٹ پروفیسرس میں شامل ہیں جنہیں عثمانیہ یونیورسٹی کے کالجس میں کام کرنے کیلیے کنٹراکٹ اساس پر مقرر کیا گیا تھا ۔ ان 180 پروفیسرس کا انتظامیہ کی جانب سے تبادلہ کیا گیا تھا جس سے انہوں نے انکار کیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کنٹراکٹ ٹیچرس اسوسی ایشن کے صدر اے پرشارم نے کہا کہ ہم کو ہراساں کرنے کیلیے ہم میں سے 180 اسسٹنٹ پروفیسرس کو تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں ۔ ایک بڑا تہوار ہے اور زیادہ تر ہماری فیملیز کا انحصار تنخواہوں پر ہوتا ہے ۔ ہم ہمارے مکان کا کرایہ ادا نہیں کرپائے ہیں ۔ عموماً ہم کو ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ہماری تنخواہیں مل جاتی ہیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے دوسرے ملازمین نے ان کی تنخواہ حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے تنخواہوں کے تعلق سے ٹی ایس انسانی حقوق کمیشن (TSHRC) کے پاس ایک شکایت درج کروائی ہیں ۔ تبادلہ کیے گئے اسسٹنٹ پروفیسرس قبل ازیں 18 ستمبر کو انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہوئے تھے ۔ کمیشن 20 اکٹوبر کو ان کے کیس کی سماعت کریگا ۔۔