تباہ شدہ سڑکوں کے مرمتی کام جلد مکملکرنے چیف سکریٹری کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: 29 اگست (سیاست نیوز) چیف سکریٹری شانتی کماری نے محکمہ جات پنچایت راج، ریونیو، آر اینڈ بی، آبپاشی، برقی، زراعت، اینمل ہسبنڈری اور جی ایچ ایم سی کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے جولائی میں بارش و سیلاب کے نتیجہ میں تباہ شدہ سڑکوں کے تعمیری کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ پنچایت راج اور آر اینڈ بی کے تحت موجود سڑکوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ حکومت نے سیلاب میں ہلاک ہونے والے افراد کے پسماندگان کے لیے معاوضے کی رقم جاری کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کو نقصانات پر امدادی رقم تقسیم کی گئی۔ چیف سکریٹری نے سڑکوں کے تعمیری اور مرمتی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی ہدایت دی۔ اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری فینانس کے رام کرشنا رائو، پرنسپل سکریٹری ریونیو نوین متل، پرنسپل سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ، سکریٹری ہیلت مرتضی علی رضوی، سکریٹری آر اینڈ ڈی سرینواس راجو، سکریٹری ڈیزاسٹر منیجمنٹ راہول بوجا، کمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ راس اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔