سرپورٹاؤن 27 اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن میں آج بی ار ایس پارٹی منڈل کنوینر اسلم بن عبداللہ کے زیر نگرانی میں پریس میٹ منعقد کی گئی۔اس موقع پر بی ار ایس پارٹی اسٹیٹ مائنارٹی قائد شیخ چاند، للیتا، نندا جی کے علاوہ بی ار ایس پارٹی قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی آر ایس پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر آر ایس پروین کمار ائی پی ایس نے شرکت کرتے ہوئے پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل شدید بارش کی وجہ سے حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون کے مختلف منڈلوں میں کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے کسانوں کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوئے ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کی تباہ ہونا والی فصلوں کو معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس لیے حکومت کو چاہیے کہ گورنمنٹ ہاسپٹل سرپور ٹاؤن میں عوام اور مریضوں کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور نرسز کی منظوری کے علاوہ جنریٹر کی منظوری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔