تباہ ہونے والے تائیوانی فوجی ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

   

Ferty9 Clinic

تائیپی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تائیوانی وزارت دفاع کے مطابق تفتیش کاروں نے تباہ ہونے والے اْس ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس تلاش کر لیا ہے، جس میں ملکی فوج کے سربراہ جنرل شین یی منگ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے۔ دو جنوری کو فوجی ہیلی کاپٹر دارالحکومت تائی پے سے شمال مشرقی شہر ایلان جاتے ہوئے پہاڑی علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کریش کر گیا تھا۔ جنرل شین یی منگ ملکی فوج کے پہلے سربراہ ہیں، جن کی ملازمت کے دوران وردی میں ہلاکت ہوئی ہے۔ اس فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار تیرہ افراد میں سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فوج کے سربراہ کی ہلاکت پر تائیوان کی تمام فوجی یونٹوں میں جمعہ تین جنوری کو ملکی پرچم کو سرنگوں رکھا گیا ہے۔