لہاسہ: تبت کے سوایت علاقے میں جمعرات کو زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کئے گئے۔ چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز نے بتایا کہ آج صبح چار بجکر سات منٹ پر نیاما علاقے میں محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریختر پیمانے پر 6.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز 33.19 ڈگری شمالی طول البلد اور 86.81 ڈگری عرض البلد میں زمین کی سطح سے 10 کلو میٹر نیچے تھا۔ زلزلہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔