تبت کی آزادی ہندوستان کے علاوہ بہت سے ممالک کی سلامتی کیلئے بھی اہم

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: ہندوستان میں مقیم بے گھر تبتیوں نے ہندوستانی حکومت سے تبت میں چینی حکومت کے جبر کے خلاف کھل کر حمایت کرنے کی التجا کی ہے اور کہا ہے کہ تبت کی آزادی نہ صرف ہندوستان کی بلکہ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء کی سلامتی کے لئے بہت اہم ہے ۔تبت کی آزادی اور تبتیوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کی جنگ لڑ رہی تبت خواتین ایسوسی ایشن نے تبت کی خواتین کی بغاوت کی 62 ویں برسی کے موقع پر یہ بات کہی۔ تنظیم کے ایک عہدیدار نے یہاں کہا کہ یہ سچ ہے کہ ہندوستان میں کسی بھی پارٹی کی حکومت رہی ہو اس نے رفیوجی کیمپوں اور انسان دوست سہولیات اور ہندوستان میں بے گھر تبتیوں اور تبتیوں کی امداد کے بارے میں ہمیشہ برادرانہ رویہ اپنایا ہے اورتبتیوں کو ہندوستان اور ہندوستان کے لوگوں کی حمایت اور پیار ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک تبت پر چین کے غیر قانونی قبضے کا تعلق ہے تو ہندوستان کی طرف سے اس طرح کی کوئی سیاسی حمایت نہیں ملی ہے ۔