تبدیلیٔ ماحولیات کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں

,

   

واشنگٹن میں ہزاروں افراد کا احتجاج، شاہراہوں کی ناکہ بندی ، معمولاتِ زندگی معطل

واشنگٹن ۔ 23 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) واشنگٹن میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے ماحولیاتی تبدیلی کے حق میں احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے ۔ انھوں نے کہاکہ اگر تبدیلی ماحولیات کا عمل موجودہ رفتار سے جاری رہے تو سمندر کی سطح آب میں اضافہ کے نتیجہ میں پورا واشنگٹن ڈی سی غرق ہوجائے گا ۔ کئی احتجاجیوں نے ایک کشتی میں اپنے آپ کو زنجیروں سے باندھ لیا تھا تاکہ پولیس اُنھیں منتشر کرنے کا اقدام نہ کرسکے۔ ان زنجیروں کو پولیس نے آروں سے کاٹ دیا ۔ ایک احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت امریکہ تبدیلی ماحولیات کے نتیجے میں کرۂ ارض کیلئے خطرہ پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے ۔ ایک 29 سالہ احتجاجی نے مطالبہ کیا کہ صاف ستھرے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جائے تاکہ ہم قابل تجدید توانائی حاصل کرسکیںاور قابل تجدید گرڈ قائم کرسکیںجو صاف ستھری برقی پیدا کریں ۔ ایک احتجاجی خاتون نے گوشت، نامیاتی ایندھن ، سبز مکانی گیس خارج کرنے والی مشینوں کا استعمال کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے واشنگٹن ڈی سی کی تبدیلی ٔماحولیات کیلئے معمولات معطل کردیئے ۔ڈی سی بند کرو کے نعروں پر مشتمل بیانرس اُٹھائے ہوئے احتجاجیوں نے پوری ٹریفک واشنگٹن میں منجمد کردی اور تقریباً تین بلاکس پر وائیٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ کارکنوں نے زرد اور گلابی بادبانی کشتیوں کا استعمال کیا تاکہ اُنھیں انفراسٹرکچر کے درمیان کئی مقامات پر رکھ کر ٹریفک کی آمد و رفت روکی جاسکے۔ پولیس کی خفیہ پالیسی کے ہجوم کو گرفتار کرلیا جائے ناکام ہوگئی ، یہاں تک کہ جو لوگ احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے آزاد گھومتے نظر آئے ۔ میٹرو پولیٹن پولیس محکمہ نے تاہم 26 افراد کو راستہ روکنے کے جرم میں گرفتار کرلیااور اُنھیں زیرزمین سرنگ کے راستے جیل منتقل کردیا ۔