تبدیلیٔ مذہب پر روک لگانے کا مطالبہ

   

نئی دہلی: لوک سبھا میں آج مذہب تبدیلی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مانگ کی گئی کہ دیہی علاقوں میں پیسے کا لالچ دیکر مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے اور مذہب تبدیلی کے بعد وہ شخص نام نہیں بدلتا اور دوسرے مذہب کو قبول کرنے کے بعد بھی پہلے مذہب کے نظام سے فائدہ اٹھاتا ہے ۔بی جے پی کے ڈال سنگھ بسین نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں تیزی سے مذہب تبدیل ہورہا ہے اور پیسے کالالچ دیکر لوگوں کا مذہب تبدیل کرایا جارہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں دیہی علاقوں میں لوگ پیسے کے لئے مذہب تبدیل کررہے ہیں اس لئے حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے نیز مذہب تبدیل کرانے والوں کو سزا دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ مذہب تبدیل کرلیتے ہیں ان کا نام نہیں بدلا جاتا ہے ۔