تبدیلیٔ مذہب کیخلاف بل یو پی اسمبلی میں منظور اپوزیشن کا احتجاج

   

لکھنؤ : اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان اترپردیش قانون ساز اسمبلی نے چہارشنبہ کو ایک بل ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیا جو شادی کے بشمول مختلف نوعیت کی دھوکہ بازی یا غیرواجبی طریقوں سے مذہب تبدیل کرنے پر روک لگائے گا۔ یہ بل گذشتہ سال نومبر میں ناقص کردہ آرڈیننس کی جگہ لے گا جو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے 10 سال تک سزائے قید اور 50 ہزار روپئے کے اعظم ترین جرمانہ کی گنجائش فراہم کرتا ہے۔ اپوزیشن کانگریس اور بی ایس پی نے مطالبہ کیا کہ اس بل کو منتخب کمیٹی سے رجوع کیا جائے۔ تاہم بل کو ایوان میں منظور کرلیا گیا جبکہ کانگریس اور بی ایس پی احتجاج کرتے رہے ۔