کوربا، 24ستمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے کوربا شہر کے سول لائن تھانہ علاقے کے پتھری پارا بستی میں منگل کی رات تبدیلی مذہب معاملے پر زبردست ہنگامہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق، بڑی تعداد میں بجرنگ دل کے کارکن موقع پر پہنچے اور ایک گھر میں تبدیلی مذہب سے متعلق سرگرمی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کرنے لگے ۔ احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ دھکّا مُکّی اور سڑک پر جھڑپ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔
پولیس نے بین ریاستی گاڑی چورگینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چار لگژری کاریں برآمد کیں
نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے شاہدرہ ضلع پولیس کے اینٹی وہیکل تھیفٹ اسکواڈ (اے اے ٹی ایس) نے ایک بین ریاستی گاڑی چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ محمد یامین (33) کو گرفتار کیا ہے ، جو مراد آباد کا رہنے والا ہے ۔ڈپٹی کمشنر پرشانت گوتم نے آج بتایا کہ دہلی اور اتر پردیش میں پھیلے ریکیٹ سے چار چوری شدہ مہنگی کاریں برآمد کی گئیں۔