تبدیل مذہب معاملے میں گرفتار عرفان خواجہ کا مقدمہ جمعیۃ علما لڑے گی

,

   

مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں یو پی اے ٹی ایس نے مزید تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے ایک کا تعلق مہاراشٹر کے بیڑ ضلع سے ہے۔ یو پی اے ٹی ایس نے ملزم عرفان خواجہ خان جو منسٹری آف ومن اینڈ چلڈرن ڈیولپمنٹ میں بطور ترجمان کام کرتے تھے کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ گونگے بچوں کو عمر گوتم کے کہنے پر اسلام قبول کرنے میں ان کی مدد کرتے تھے حالانکہ ملزم کے اہل خانہ نے اے ٹی ایس کے اس دعوی کو جھوٹا قراردیا ہے۔ ملزم عرفان خواجہ خان کی گرفتاری کے بعد اس کے اہل خانہ نے صدر جمعیۃ علماء بیڑ حافظ ذاکر اور مولانا شیخ معین قاسمی (صدر جمعیۃ علماء شاخ سرسالہ) کے توسط سے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے رابطہ قائم کرکے انہیں قانونی امداد دیے جانے کی درخواست کی ہے