بنگلورو 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی نے آج کہا کہ تبلیغی اجتماع کے کچھ شرکاء عمدا ٹسٹ کروانے سے گریز کر رہے ہیں حالانکہ ان سے بارہا اپیل کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو گولی مارنا غلط نہیں ہوگا ۔ رکن اسمبلی ایم پی رینوکا چاریہ نے کہا کہ ایسا کرنے والے عملا دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ رینوکا چاریہ چیف منسٹر بی ایس ایڈورپا کے سیاسی سکریٹری بھی ہیں۔