تبلیغی جماعت تلنگانہ کے صدر و دیگر 10 کے خلاف مقدمہ درج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 13 اپریل (سیاست نیوز) حبیب نگر پولیس نے تبلیغی جماعت تلنگانہ کے صدر اور دیگر 10 کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وقف بورڈ کی جانب سے باجماعت نماز پر پابندی تھی۔ جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی افراد دہلی نظام الدین مرکز میں اجتماع میں شرکت کی بعدازاں شہر واپسی کے بعد بڑی مسجد ملے پلی میں قیام کیا تھا اور کوویڈ ۔ 19 معائنوں کیلئے مذکورہ افراد پر حکومت سے تعاون نہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سب انسپکٹر وجئے آنند کی شکایت پر صدر محمد اکرام علی کے علاوہ محمد علی پاشاہ، مزمل جنید، مسعود جنیدی، عبدالصمد، خورشید احمد، محمد عبدالمجاہد، سید فیروز، محمد بن احمد، ارشد بیگ اور شاہ نور کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔