نئی دہلی17جولائی (یو این آئی) دہلی میں 2020 میں کورونا وبا کے دوران کورونا سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں تبلیغی جماعت سے وابستہ 70 افراد پر درج ایف آئی آر دہلی ہائی کورٹ نے منسوخ کردی۔ وکیل آشیما منڈلا نے کہاکہ دہلی ہائی کورٹ نے مارچ 2020 ء میں تبلیغی جماعت کے ایک مذہبی پروگرام کے دوران کورونا سے متعلق پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر 70 ہندوستانی شہریوں کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کر دیا ہے ۔وکیل نے کہاکہ ان لوگوں پر کوروروناپھیلانے کا بھی الزام تھا۔ تبلیغی جماعت کے وکیل نے دلیل دی کہ یہ لوگ صرف رہائش اور قیام کی سہولت فراہم کررہے تھے ۔